• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈکپ 2026 کا آغاز، میکسیکو میں افتتاحی تقریب

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی شریک میزبان ملک میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوئی۔ فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں میکسیکو میں کھیلے جارہے پہلے میچ سے قبل تین افتتاحی تقریبات میں سے پہلی تقریب میکسیکو میں منعقد کی گئی۔ 

تقریب کے دوران شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈکپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی گایا، شکیرا کی اینٹری سے قبل روایتی انداز میں رقص کے ساتھ میکسیکو میں ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا گیا۔

میکسکن بینڈ مانا، وینزویلا کے ڈینی اوشین اور جے بالوین نے بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔

ورلڈ کپ فٹبال کا افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہیں۔ 

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا اور امریکا میں بھی پہلے پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید