پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بےخوف اور مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔ تیاری اور محنت پر یقین رکھیں گے تو نتائج ہمارے حق میں آئیں گے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ گروپ میں ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیمیں شامل ہیں، ایونٹ کا آغاز اچھے انداز میں کرنا ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیمی فائنل تک رسائی پاکستان ویمنز ٹیم کا حقیقت پسندانہ ہدف ہے، انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ وہ اسٹیج ہے جہاں پوری دنیا آپ کو دیکھ رہی ہوتی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔