• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ، دوائیاں تجویز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور دوائیاں تجویز کی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پمز اور الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کی چار رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم کی اڈیالہ جیل پہنچی، ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔

چار رکنی ڈاکٹرز کے وفد میں پروفیسر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر آفاق احمد اور ڈاکٹر عمر فاروق ٹیم میں شامل تھے۔ 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کا دو گھنٹے تک طبی معائنہ کیا، میڈیکل ٹیم آنکھوں کے علاج کیلئے جدید آلات ساتھ لائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے بشریٰ بی بی کو آئی ڈراپس اور کچھ دوائیاں تجویز کی ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید