• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جائے،مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حاجی عبدالباری،حضرت علی اچکزئی، میر یٰسین مینگل ،سعد اللہ اچکزئی، ہاشم کاکڑ، ظفر کاکڑ، عبدالخاق آغا عبدالعلی دمڑ،ودان علی کاکڑ، اللہ داد اچکزئی، جہانگیر لانگو، نقیب اللہ کاکڑ، عمر درانی، دوست محمد آغا، احسان کاکڑ، اتحاد تاجران کے حسن آغا، شاہ رضا،علی رضا، قاہر ترین، عنایت درانی اور خضدار کے صدر حافظ عبدالحمید محمد زئی سمیت دیگر نے خضدار میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی، راہزنی سمیت گاڑی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ خضدار میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرکے تاجروں سمیت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے اور عیدالفطر کی خریداری بھی عروج پر پہنچ چکی ہے اور جرائم کی وارداتیں بھی بڑھتی جارہی ہیں بازاروں اور قومی شاہراہ پر بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔