• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے عوامی شکایات کے ازالے کیلئےاہم سہولت فراہم کر دی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ پولیس نے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کر دی شہری اپنے شکایات، مسائل اور تجاویز واٹس ایب نمبر 03043470110 اور ٹول فری نمبر 81-111775544 پر صوبے کے کسی مقام اور کسی بھی وقت کال کرکے اپنی شکایات نوٹ کرواسکتے ہیں۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق تمام پولیس تھانوں کے باہر آویزاں فون نمبرز پر بھی 9203377 / 9204081 / 9204180 / 9204094 پر کال کرکے اپنی شکایا ت درج کر سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ عوامی سہولت مراکز پر عوامی آگاہی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے فیلڈ افسران بھی شہریوں کو اس سہولت سے آگاہ کرنے کے پابند ہونگے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر اس کی تشہیر کو یقینی بنایاجائے، سہولت کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا ہے، اس مقصد شہریوں کو اپنی جائز شکایات کے ازالے کے لیے کسی رکاوٹ کے بغیر رسائی اور فوری دادرسی وازالہ ممکن بنانا ہے۔