• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون قومی اتحاد اور ایجنڈے کی تشکیل وقت کی اولین ضرورت ہے،پشتونخوانیپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوانیپ کے رہنماؤں نے کہا ہےکہ پشتون افغان ملت کو درپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات کے لئے مسلسل سیاسی جمہوری جدوجہد کے بغیر کوئی چارہ نہیں ۔ پارٹی اور تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی فیصلوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا ۔ نوجوانوں نے علم کے حصول میں مسلسل محنت سے کام لینا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی سینئر سیکریٹری سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان اور پشتونخوا ایس او کے زونل سیکرٹری وارث افغان نے پشتونخوا ایس او کی جانب سے دیئے گئے افطار پارٹی سے پریس کلب میں خطاب کر رہے تھے ۔ جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت شفیق دلشاد نے حاصل کی اور اسٹیج کے فرائض زوہیب کبزئی نے ادا کئے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پارٹی قیادت اور کارکنوں کی مسلسل عزم کے ساتھ جدوجہد کا نتیجہ اور جیت ہے جبکہ پشتونخوانیپ کی قیادت اور کارکنوں نے عوام کے حقیقی ووٹ کا حقیقی دفاع کیا ۔ پارٹی کارکن اور عوام اس کامیابی کی خوشی مناتے ہوئے کبر و غرور سے دور رہے اور اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون افغان ملت کو ہر شعبہ زندگی میں درپیش تنزلی ، تباہی وبربادی ، سیاسی ، معاشی ، ثقافتی اور قومی محکومی ، بھوک ، غربت و افلاس ، دربدی ، مسافرانہ زندگی ، مسلط جعلی دہشت گردی ، ایک قوم کی استعماری بالادستی اور استحصال پر مبنی استعماری حکمرانی کا نتیجہ ہے ، جس سے نجات کے لئے قربانیوں سے لبریز منظم جدوجہد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سامراج ، صیہونی اسرائیل کی ایران کے خلاف حملہ اور جارحیت ملک کے بحرانی صورتحال ، ملکی جعلی حکمرانوں کی اقوام و عوام دشمن پالیسیاں ، دروغ گوئی پر مبنی داخلہ و خارجہ پالیسی ، پشتون قومی سیاسی تحریک کی قیادت سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ وہ حالات کا ادراک کرتے ہوئے پشتون قومی اتحاد اور پشتون قومی ایجنڈے کی تشکیل وقت کی اولین ضرورت ہے۔