• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کھلی کچہری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عورت فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے لورالائی میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جن میں مجموعی طور پر 280 سے زائد خواتین نے شرکت کی متعدد خواتین نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں جمع کرائیں کھلی کچہری کی سرپرستی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی کاکڑ نے کی جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرزاق ، الیکشن کمیشن کے عبدالرحمن ، نادرا کے جلال خان ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ظفر حیات ، پولیس ڈیپارٹمنٹ سے زہرا ، پی پی ایچ آئی سے اختر محمد اور عورت فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل موجود تھیں ان محکموں کے نمائندون نے خواتین کے مسائل تفصیل سے سنے اور انہیں حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔