• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی لوڈشیڈنگ کانوٹس لیاجائے، کاشف حسین حیدری

کوئٹہ(پ ر) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حسین حیدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوچکا ہے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ اس بابرکت مہینے میں بھی بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس نے شہریوں اور تاجر برادری کو شدید اذیت اور پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری مراکز میں بار بار بجلی کی بندش سے تاجروں کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ رات 10 سے صبح 7 بجے تک شیڈول کے تحت کی جاری تھی لیکن اس کے باوجود دن کے اوقات میں بھی غیر اعلانیہ بندش عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے متعلقہ حکام فوری طور پر اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔