• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہال ہاشمی کی تقرری، ن لیگ سندھ میں مضبوط، مریم نواز کا دورہ متوقع

کراچی (خالد محبوب۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی سے تعلق رکھنے والے نامزد گورنرسندھ اور مسلم لیگ (ن )کےسنیئر رہنما نہال ہاشمی پیشے کے اعتبار سےقانون داں ہیں وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلم لیگ (ن )سے وابستہ ہیں۔ نہال ہاشمی 28جنوری 1960کو کراچی میں پیدا ہوئے اور تعلیم بھی کراچی سےحاصل کی ۔ نہال ہاشمی نے 1980 کی دہائی کے آخر میں قانون کی پریکٹس شروع کی نہاان کا شمار پاکستان کے ممتازقانون دانوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے نواز شریف کے نیب کیس اور مرتضیٰ بھٹو ٹربیونل جیسے ہائی پروفائل مقدمات کی پیروی بھی کی ۔نہال ہاشمی نے اپنی سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا۔نہال ہاشمی 1992 میں مسلم لیگ( ن) میں شامل ہوگئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری سے مسلم لیگ (ن) سندھ میں مضبوط اور فعال ہو گی،عنقریب وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا سندھ کا دورہ بھی متوقع ہے،جو سندھ کے عوام کے لئےنیک شگون ثابت ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید