• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ملک میں 12 صوبوں کی تجویز مہاجروں نے پیش کی ہے، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کی قیادت نے صوبوں کے قیام کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے کراچی، حیدرآباد ، اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں خون بہانے کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ملک میں 12 صوبوں کی تجویز مہاجروں نے پیش کی ہے؟ کیا ملک کا سسٹم کولیپس ہونے کی بات مہاجروں نے کی ہے؟ کیا صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کی بات مہاجروں نے کی ہے؟ اگر وفاقی حکومت اور طاقتور ادارے ملک کے آئین میں 26ویں اور27ویں آئینی ترمیم کریں توبلاول اس کے سب سے بڑی حمایتی بن جاتے ہیں۔ دریں اثناء ایم کیو ایم انٹر نیشنل رابطہ کمیٹی کے اہم رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے بھی بلاول زرداری کی دھمکی پر وفاقی حکومت، اعلی عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید