• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، مکران کوسٹل ہائی وے پر بس اورگیس باؤزر میں تصادم، 10 افراد زندہ جل گئے

اورڑمارہ( جنگ نیوز)بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب مسافر بس اور گیس باؤزر کے درمیان تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر جاں بحق اور 27زخمی ہوگئے ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس تربت سے کراچی جارہی تھی کہ بسول کے قریب سامنے سے آنے والے گیس باؤزر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے سے کوچ میں سوار 8مسافروں سمیت گیس باؤزر کا ڈرائیور اور کلینر جھلس کر جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 27افراد زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3بچے بھی شامل ہیں، مسافر کوچ سے 8اور گیس باؤزر سے 2افراد کی لاشیں نکالی گئیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کمیٹی اورماڑہ کی فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں مسافر کوچ اور گیس باؤزر کو آپس میں ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید