کراچی(افضل ندیم ڈوگر)دنیا بھر میں طلبہ امتحانات کے دوران ٹریفک کے شور اور دیگر رکاوٹوں کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں لیکن جنوبی کوریا میں نوجوانوں کے مستقبل کے ایک امتحان کی خاطر پورے ملک کا پہیہ روک دیا گیا۔ جنوبی کوریا کے سالانہ یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ "سوننگ" کے دوران ایک ایسا ہی حیران کن منظر دیکھنے میں آیا جب 35 منٹ کیلئے ملک بھر کی فضائی ٹریفک معطل کردی گئی۔