خلیجی بحران کے باعث بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو گئی۔
اقوامِ متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی بھارت میں مزید 25 لاکھ افراد کو غربت سے دوچار کر دے گی۔
رپورٹ کے مطابق غربت میں زندگی گزارنے والے بھارتیوں کی تعداد تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہی صورتِ حال رہی تو خریف کی فصل شدید متاثر ہو گی اور خوراک کا بحران بھی پیدا ہو گا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کاروبار شدید متاثر ہے اور تقریباً 90 فیصد ملازمتوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔