کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
شہر میں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، شاہ فیصل کالونی میں بارش ہوئی۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید پر آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بھی بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے پنجاب، کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور شمالی علاقوں میں برفباری کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبائی اور ضلعی ادارے الرٹ رہیں۔