عراق میں امریکی اڈے پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ کل عراق سے امریکی شہریوں کو فوری نکلنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
ایران پاسداران انقلاب نے حیفہ اور تل ابیب کے 25 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خرم شہر اور غدر ملٹی وار ہیڈ میزائل سے حملہ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے خبر دار کیا کہ ایرانی جزیروں پردوبارہ حملہ ہوا تو یواے ای کےراس الخیمہ کو نشانہ بنائیں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق ایران نے بحر ہند میں امریکی بر طانوی فوجی اڈے DIEGO GARCIA کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ۔
ایران نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 2 میزائل فائر کئے تاہم کوئی میزائل ہدف کو نشانہ نہ بناسکا۔ایک میزائل دوران پرواز گر گیا ، دو سرا مار گرایا گیا ۔