امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا بڑا اور اہم بیان سامنے آگیا۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ ہے، ماسکو تہران کا وفادار دوست اور قابلِ اعتماد ساتھی ہے۔
روسی صدر نے ایرانی رہنماؤں کو نوروز کی مبارکباد بھی دی ہے۔
دوسری جانب برطانیہ نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ نے امریکا کو اجازت دے دی ہے کہ وہ ایرانی اہداف پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال کر سکے، خاص طور پر وہ اہداف جو آبنائے ہرمز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔