• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز میں چینی سپر ٹینکر کی نقل و حرکت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایک چینی سپر آئل ٹینکر کو آج ایرانی جزیرے لارک کے قریب دیکھا گیا۔

یہ آئل ٹینکر بعد ازاں آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے جنوب کی جانب بڑھتا ہوا خلیجِ فارس سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا نظر آیا۔

شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ٹینکر کی نقل و حرکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی اور تیل کی ترسیل کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شپنگ ڈیٹا بیس کے مطابق مذکورہ آئل ٹینکر چین کی سرکاری شپنگ کمپنی کے ذیلی اداروں کی ملکیت ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل تجارت کا اہم ترین بحری راستہ ہے جو حال ہی میں شدید تنازع کی وجہ بنا ہوا ہے۔

کشیدگی کے دوران چینی سپر آئل ٹینکر کا آبنائے ہرمز سے گزرنا عالمی مارکیٹ میں تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

آبنائے ہرمز میں کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کے عالمی توانائی منڈی پر شدید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید