• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ویب سائٹ کا امریکا اور ایران میں پیغامات کے تبادلے کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان پیغامات کا بالواسطہ تبادلہ اب بھی جاری ہے۔

امریکی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت ختم ہوچکی ہے لیکن مصر، قطر اور برطانیہ اب بھی دونوں ملکوں میں پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق امریکا ،ایران سے یورینیم افزودگی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ 5 سال کے لیے میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی چاہتا ہے جبکہ ایران جنگی نقصانات کا ہرجانہ طلب کر رہا ہے۔

ایک امریکی عہدے دار کے مطابق اگر امریکا ایران کے منجمد اثاثے اسے واپس کر دے تو ایران کا ہرجانے کا مطالبہ پورا ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید