• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ دو دن سے جاری مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ دو دن سے جاری مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے۔ گذشتہ روز ایران کے پاور پلانٹس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ اچھے اور مثبت مذاکرات ہو رہے ہیں، ایران ڈیل چاہتا ہے، ہم بھی کافی عرصے سے یہی بات کر رہے ہیں، ایران خطے میں 47 سال سے خطرہ بنا ہوا تھا، مختصر عرصے میں خطے سے ایرانی خطرے کا خاتمہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ میری ساری زندگی مذاکرات کرتے گزری ہے، ایران سے بھی بہت طویل مذاکرات کیے ہیں، اس بار کے ایران سے مذاکرات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ میں اسرائیل امریکا کا بہتر شرکت دار رہا، گزشتہ رات اور اس سے ایک روز پہلے ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے،  ایران کے توانائی انفرا اسٹرکچر پر حملے روکنے کے لیے محکمہ جنگ کو ہدایت کردی، یقینی بنائیں گے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ہفتوں میں ایران کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کیا، ایران کی میزائل صلاحیت تیزی سے بڑھ رہی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی نیوی کو ختم کردیا 158 بحری جہاز تباہ کر دیے گئے، حالیہ جنگ میں ایران کی قیادت کو ختم کیا گیا، ایران کے فضائی دفاعی نظام، نیوی، ایئرفورس سب کو تباہ کر دیا ہے۔ امریکا کے لیے خطرہ بننے والی ایرانی طاقت ختم کردی، ڈیموکریٹس فوری طور پر ہوم لینڈ سیکیورٹی کے فنڈز جاری کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید