• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی جنگ بھارتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا ہے: امریکی جریدہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی جریدے دی نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ خلیج میں جاری جنگ بھارتی معیشت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

دی نیویارک ٹائمز کے مطابق کسی بھی طویل مدتی خلل سے بھارت کے مالی وسائل پر شدید دباؤ پڑے گا۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ بھارت میں گھریلو گیس کی قلت پہلے ہی صارفین کو مشکلات سے دو چار کر رہی ہے۔

دی نیویارک ٹائمز نے کہا کہ جنگ کے باعث بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر شدید خطرے میں ہیں۔

دوسری جانب ایک ماہ کے دوران بھارت کی اسٹاک مارکیٹ اب تک تقریباً 10 فیصد تک گر چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید