ممبئی (اے ایف پی) بھارتی معیشت توقعات سے زیادہ تیز ، لیکن امریکی ٹیرف سے خدشات برقرار ہیں۔ 7.8فیصدشرح نمو رہی ، ماہرین کے مطابق یہ واضح نہیں باقی سال بھی یہ شرح برقرار رہ سکے گی۔امریکی محصولات بڑی رکاوٹ ہیں،86.5ارب ڈالربرآمدات 49.6تک گر سکتی ہیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی معیشت اپریل تا جون سہ ماہی میں توقعات سے زیادہ تیزی سے بڑھی ہے۔ تاہم امریکی محصولات نے باقی مالی سال کے لیے منظرنامے پر خدشات کے سائے ڈال دیے ہیں۔30 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں سال بہ سال 7.8 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ پانچ سہ ماہیوں میں سب سے تیز رفتار نمو ہے۔یہ شرح پچھلی سہ ماہی کے 7.4 فیصد کے مقابلے میں زیادہ اور مارکیٹ کی 6.7 فیصد کی توقعات سے کہیں بہتر رہی۔