• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان نے مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا

کراچی( خالد محبوب…اسٹاف رپورٹر) جےیوآئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے 4 اور 5 اپریل کو مفتی محمود مرکز پشاور میں جےیوآئی کی مجلس شوریٰ کا اہم اورغیر معمولی اجلاس طلب کر لیا،ترجمان جےیوآئی اسلم غوری نے جنگ کو بتا یا کہ اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوری شرکت کریں گے ، اجلاس میں حکومت کی مجموعی کارکردگی اور اہم عوامی مسائل پر غور کیا جائے گا ،جبکہ اجلاس میں مشرق وسطی کی صور تحال ،امریکہ اسرائیل جنگ کے خطے پر اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید