• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا گھر تباہ کرنے والی اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے: ثانیہ اشفاق

— تصاویر سوشل میڈیا
— تصاویر سوشل میڈیا

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ نائلہ راجہ ان کے بچوں میں سے ایک بچہ لینا چاہتی ہیں۔

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے 6 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق اس وقت اپنے 3 بچوں کی تنہا پرورش کر رہی ہیں، جبکہ کرکٹر نے سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کرلی ہے۔

اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا گھر تباہ کرنے والی (نائلہ راجہ) اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں مزید لکھا کہ اس جیسی عورت کبھی میرے بچوں کی زندگی میں جگہ نہیں بنا سکتی، میں کبھی ایسی عورت کا سایہ اپنے بچوں پر نہیں پڑنے دوں گی۔

یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019ء میں ہوئی تھی جبکہ ان کی طلاق دسمبر 2025ء میں ہوئی تھی، عماد وسیم جو پاکستان کی جانب سے 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل ترین باب قرار دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرا جب ایک شادی کامیاب نہ ہو سکی، اس باب نے مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں دیں، میرے بچے، میں ان سے لفظوں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید