• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آدھا انسان آدھی مچھلی، جاپان سے ایک پراسرار مخلوق کی باقیات دریافت

فوٹو بشکریہ جاپانی میڈیا
فوٹو بشکریہ جاپانی میڈیا

جاپان کے شہر فوکوشیما سے ایک پراسرار مخلوق کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوکوشیما کے ایک پرانے گھر سے ملنے والی باقیات آدھا انسان اور آدھی مچھلی یعنی کسی جل پری جیسی مخلوق کی ہیں۔

اس خوفناک ڈھانچے میں تیز دھار والے دانت، بڑے ہاتھ اور مچھلی جیسی مخصوص دم واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، اس دریافت کے بعد مختلف قسم کی قیاس آرائیاں ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ڈھانچہ ایک قدیم ’کپا‘ نامی آبی مخلوق کی موجودگی کا ثبوت ہو سکتا ہے جسے جاپان کی لوک داستانوں میں بیان کیا گیا ہے۔

اگرچہ یہ دریافت دلچسپ ہے لیکن محققین نے ابھی تک اس کی حقیقت کی تصدیق نہیں کی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید