• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پر تنازع، سپریم کورٹ کا فیصلہ تنقید کی زد میں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی اخبار نے سپریم کورٹ کے اقلیتوں سے متعلق حالیہ فیصلے کو متنازع قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اقلیتوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے لیے متنازع قوانین کا سہارا لے رہی ہے۔

اخبار کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص اسلام یا عیسائیت اختیار کرے تو اسے شیڈولڈ کاسٹ کا درجہ حاصل نہیں رہے گا۔

بھارتی قانون کے تحت صرف ہندو، سکھ اور بدھ مت کے ماننے والے افراد ہی شیڈولڈ کاسٹ کے درجے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک عیسائی پادری نے مذہب کی تبدیلی پر ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید