• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بھارتی اداکار و ہدایتکار ای اے راجندرن 71 برس کی عمر میں چل بسے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ای اے راجندرن جمعرات کو 71 برس کی عمر میں چل بسے۔ 

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ای اے راجندرن گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے۔ ان کی آخری رسومات جمعہ کو ان کے آبائی علاقے تری تھلور میں ادا کی جائیں گی۔

ای اے راجندرن، اداکار موکیش کے بہنوئی اور معروف تھیٹر ڈائریکٹر او مادھون کے داماد تھے۔

انہوں نے مادھون کی بیٹی اور موکیش کی بہن سندھیا سے شادی کی اور کولم میں سکونت اختیار کی۔

راجندرن نے 1981 میں فلم گریشمن سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 50 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی آخری فلم اورو پرم کلیاٹم تھی جو 2023 میں ریلیز ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید