• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور خلیجی ممالک پر ایرانی حملے تشویشناک ہیں، سفیر نواف بن سعید المالکی

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک پر ایرانی حملے تشویشناک اور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے بھی خلاف ہیں۔ ہم پاکستان حکومت کے ذمہ داران موقف اور اس کے مسلسل دانشمندانہ سفارتی اقدامات کو سراہتے ہیں، پاکستان کے اقدامات بحران کے پرامن حل کی کوششوں کے عکاس ہیں،یہ اقدامات علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر اہم بیان میں کہا کہ خطے میں حالیہ ایرانی حملے جو سعودی عرب اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں جو انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید