یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈرون حملے روکنے کے لیے یوکرینی ماہرین سعودی عرب اور قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی ماہرین کو روس سے جنگ میں ڈرون حملے ناکام بنانے کا وسیع تجربہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے ملک بھی اپنے دفاعی نظام کے میزائلوں سے یوکرین کو مضبوط کریں۔
ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو فنڈز کی ضرورت ہے، یوکرین کی ڈیفنس انڈسٹری اپنی صلاحیت کے نصف پر کام کر رہی ہے، ہمیں مزید ڈرونز بنانے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔