لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت نے وزارت خارجہ میں تعینات سیکرٹری (ایسٹ) پیریاسامی کماران کو برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر کے طور پر تعینات کردیا۔ وہ موجودہ ہائی کمشنر وکرم دورائی سوامی کی جگہ لیں گے جن کو چین میں بھارت کے سفیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے قاہرہ، تریپولی، برسلز، اسلام آباد، واشنگٹن ڈی سی اور دیگر اہم مقامات پر خدمات انجام دی ہیں۔