• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران، پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کے گھر کے قریب بمباری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کے گھر کے قریب فضائی بمباری کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے ایرانی فوجی مرکز ارتش ہے، پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق رات 8 بجے کے قریب دونوں علاقوں میں بھرپور بمباری ہوئی تاہم خوش قسمتی سے پاکستانی سفارتخانے اور سفیر مدثر ٹیپو کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو بیس کے قریب سفارتی اہلکاروں کے ساتھ تہران میں کام کررہے ہیں۔

سینئر سفارتکار نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بمباری کی سخت آوازیں آئیں۔ سفارتی عملہ بمباری کی آوازوں سے پریشان ہوا ہے تاہم سفارتی عملہ خطرناک ماحول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔  

بین الاقوامی خبریں سے مزید