• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشیدگی مذاکرات کے ذریعے ہی ختم ہوگی، ماہر بین الاقوامی اُمور

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہر بین الاقوامی اُمور کامران بخاری نے کہا ہے کہ کشیدگی مذاکرات کے ذریعے ہی ختم ہوگی،امریکہ و اسرائیل کے پاس گنجائش بہت زیادہ ،ایران کے پاس آپشن کم ہیں ان پر مسلسل بمباری ہو رہی ہے، ایران کے پاس مزاحمت کرنے کی صلاحیت ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان محمد جنید نے کہا کہ ٹرمپ مذاکرات کے ذریعے جنگ ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ایران کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ عباس عراقچی کہتے ہیں امریکہ سے کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہوئے ہیں البتہ امریکہ نے مختلف ذرائع سے پیغامات بھیجے ہیں اسے مذاکرات یا بات چیت نہیں کہا جاتا۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ یہ تنازع اپنے آخری مراحل میں ہے اور ہدایت دی ہے کہ وہ چار سے چھ ہفتوں کی اسی ٹائم لائن پر قائم رہیں جس کا وہ ذکر کرچکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید