• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں نئے نئے فیچرز متعارف ہورہے ہیں۔ حال ہی میں 13 برس سے کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر تیار کیا ہے، جس کے بعد وہ اپنے والدین کی اجازت سے پلیٹ فارم استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ تبدیلی کم عمر صارفین کو پلیٹ فارم کی فیملی کا اہم جزو کے اعتراف میں کی گئی۔ تاہم، یہ فیچر ایک ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب نوجوانوں کو فون اور سوشل میڈیا ایپس سے لاحق خطرات سے متعلق تحفظات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ’ ’پیرنٹ-مینجڈ‘‘ اکاؤنٹس والدین کے فیڈبیکس کے نتائج میں بنائے گئے ہیں جنہوں نے اپنے کم عمر بچوں کو ایپ چلانے سے متعلق کمپنی کو کہا تھا۔ والدین کو ایپ پر اکاؤنٹس بنانے اور مینج کرنے ہوں گے اور بچوں کے اکاؤنٹس بڑوں کے اکاؤنٹس سے جڑے ہوں گے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
ٹیکنالوجی سے مزید