• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایئر پورٹ پر چیز اسٹیک سینڈوچز کی طویل ترین قطار، عالمی ریکارڈ قائم

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا کے فلاڈیلفیا انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے نیشنل چیز اسٹیک ڈے کے موقع پر منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی طویل ترین چیز اسٹیک سینڈوچ لائن بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ایئر پورٹ کی فوڈ اینڈ شاپس نے ٹرمینل بی سے ٹرمینل سی تک 1291 چیز اسٹیک سینڈوچز کی مسلسل قطار ترتیب دی۔

اس ریکارڈ ساز اقدام میں بڑی مقدار میں اجزاء استعمال کیے گئے، جن میں 102 کلو گرام چیز ساس، 449 کلو گرام کٹا ہوا بیف اور 1,291 فٹ لمبی بریڈ شامل ہے۔

ریکارڈ کی تصدیق کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے تمام معیارات پر پورا اترنے کے بعد اس کامیابی کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا۔

یہ اقدام ناصرف نیشنل چیز اسٹیک ڈے کی مناسبت سے کیا گیا بلکہ فلاڈیلفیا کی معروف ڈش کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ایک کامیاب کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید