برطانیہ میں کونسل ٹیکس میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے غریب طبقے کو پریشانی اور مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، توانائی کے بحران کے سبب عوام کے اگلے ماہ سے بلز میں اوسطاً 111 پاﺅنڈ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اگلے ماہ ممکنہ طور پر انگلینڈ میں اوسط لیوی 4.9 فیصدتک بڑھے گی، ایک عام پراپرٹی پر تقریباً 111 پاﺅنڈ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
یہ اعداد و شمار 4.4 فیصد سے کم اضافے کے ساتھ 2068 پاﺅنڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔
میٹروپولیٹن علاقوں کے لیے یہ اضافہ 5.2 فیصد جبکہ شائر علاقوں میں 4.6 فیصد ہو گا۔
حالیہ فیصلوں پر برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے لاگت کو کم کرنے اور کونسل ٹیکس کو منجمد کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اب عام خاندانوں کو بار بار اضافے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن جو پورے انگلینڈ کی کونسلز کی نمائندگی کرتی ہے کی طرف سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ مالی دباﺅ کا شکار ہے۔