امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی، 16 سال تک سندھ میں انہی کا گورنر رہا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کراچی کو با اختیار شہری حکومت دی جائے، یکم جنوری سے مارچ تک ٹریفک حادثات میں 200 سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے۔
منعم ظفر نے کہا کہ شہر میں ٹریلر، ڈمپر اور واٹر ٹینکر دندناتے پھر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سمیت امن قائم کرنے والے ادارے عملاً مفلوج ہیں، جنگ کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔