امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنی پڑے گی، ایران اب کبھی بحری جنگی جہاز نہیں بنا سکے گا، ہم ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کررہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے، امریکی فوج نے بہترین کام کیا، ایران ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات کررہے ہیں اور اس کا کوئی نتیجہ بھی نکلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اسرائیل کےخلاف استعمال کرسکتا تھا، ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ مشرق وسطیٰ میں استعمال کرچکا ہوتا۔
امریکی صدر نے کہا کہ مڈ نائٹ ہیمر آپریشن کے بعد بھی ایران نے ایٹمی صلاحیت پر کام جاری رکھا، 47 سال سے یہ مشرق وسطیٰ میں سب کو ہراساں کررہا تھا مگر اب ایران کسی کو ہراساں نہیں کرسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت پر میزائل حملے کیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ ایران مشرق وسطیٰ پر حملہ کردے گا، آج رات ہم مشرق وسطیٰ کے خطرے کو دور کرنے کے قریب ہیں۔