• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی میڈیا کی پاکستان و ایران کیخلاف بھارت و افغانستان کی مہم سے متعلق ویڈیو جعلی نکلی


مشرق وسطیٰ کشیدگی ختم کرنے کیلئے اسلام آباد کی ثالثی کی کوششوں کے دوران پاکستان اور ایران کے خلاف بھارت اور افغانستان کی جانب سے جھوٹی خبروں سے متعلق فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی ویڈیو نکلی۔ 

ویڈیو کو فرانسیسی ٹیلی ویژن ’فرانس 24‘ سے منسوب کیا گیا جس میں اینکر یہ خبر دے رہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک انتہائی منظم اور جاری غلط معلومات کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تاہم جب ویڈیو کا اے آئی چیکنگ ٹولز کی مدد سے جائزہ لیا گیا تو یہ نتیجہ سامنے آیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور ایسی کوئی رپورٹ فرانس 24 کی جانب سے نشر نہیں کی گئی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید