• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای نے آج 20 بیلسٹک میزائل تباہ کردیے،37 ایرانی ڈرونز مار گرائے


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو فضائی دفاع نے 20 بیلسٹک میزائل تباہ کیے، 37 ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا گیا۔

یو اے ای کی وزارت دفاع نے کہا کہ جنگ شروع ہونے سے اب تک 398 میزائل روکے جا چکے ہیں، 15 کروز میزائل اور 1872 ڈرونز بھی تباہ کیے گئے۔

اس سے قبل  متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ایک خطرناک واقعے کے دوران بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے 3 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ خلیفہ اکنامک زون (KEZAD) کے قریب پیش آیا، جو کہ ایک بڑا تجارتی، لاجسٹک اور صنعتی مرکز ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم نے کامیابی کے ساتھ ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم اس کے ملبے کے گرنے سے قریبی علاقوں میں 3 الگ الگ آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید