• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کا ایران کیساتھ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے کا معاہدہ

بنکاک(اے ایف پی) تھائی لینڈ نےایران کے ساتھ اپنے تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کرنے کامعاہدہ کر لیاہے۔وزیر اعظم انوٹن چارنویرکول نے ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں تھائی تیل بردار ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزارنے کیلئےایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کااعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ایندھن درآمدات کے حوالے سے خدشات میں کمی آئے گی اور مارچ کے اوائل جیسے حالات دوبارہ پیدا نہیں ہونگے۔انوٹن نے ایندھن کی قیمتوں عوام کو تکلیف پرمعذرت کا اظہارکرتےہوئے امید ظاہر کی کہ اس تکلیف کا دورانیہ مختصر ہوگا،حکومت بدلتی صورتحال کے مطابق اقدامات جاری رکھے گی تاکہ عوام پر پڑنے والے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔رواں ماہ اسی آبی گزرگاہ میں ایک تھائی مال بردار جہاز پر حملہ ہوا تھا اور عملے کے تین ارکان لاپتہ ہو گئے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید