• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز سے مزید 2 بھارتی ایل پی جی ٹینکرز گزر گئے

نئی دہلی (اے ایف پی) آبنائے ہرمز سے مزید دو بھارتی ایل پی جی ٹینکرز گزر گئے۔بھارتی وزارت جہازرانی کا کہنا ہے کہ ایک جہاز ممبئی اور دوسرانیومنگلوربندرگاہ پرلنگراندارہوگا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارتِ جہاز رانی نے کہا ہے کہ مائع پیٹرولیم گیس لے جانے والے مزید دو بھارتی پرچم بردار ٹینکرز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گئے ہیں۔بھارتی وزارت جہاز رانی کاکہنا ہے کہوزارت نے بتایا کہ دو ایل پی جی بردار جہاز تقریباً 94ہزار ٹن گیس لے کر بھارت کی جانب رواں ہیں۔ان میںایک جہاز ممبئی اور دوسرا نیومنگلورمیں لنگراندازہوگا۔اس سے قبل بھی چار بھارتی ایل پی جی ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں، تاہم اب بھی 18 بھارتی پرچم بردار جہاز خلیجی خطے میں موجود ہیں، جن پر 485 بھارتی ملاح سوار ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید