• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کی کویت میں اہم تنصیبات پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

قطر نے کویت میں اہم تنصیبات پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے کیمپ، بجلی گھر اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

ترجمان کے مطابق ایسی کارروائیاں فوری طور پر روکی جانی چاہئیں کیونکہ یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

قطری وزارتِ خارجہ نے کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت کی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید