• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاور مانیکا تشدد کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللّٰہ برکی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللّٰہ برکی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ فتح اللّٰہ برکی کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

یہ مقدمہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلاء کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں درج ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران کیس کی کارروائی کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملزم کی عدم پیشی پر عدالت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

کیس کی آئندہ سماعت میں پیش رفت اور گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید