روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت کار کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کر دی گئی ہے۔
روسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق برطانوی سفارت کار کو 2 ہفتوں میں روس چھوڑنا ہو گا۔
روسی سیکیورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت کار نے اپنی معلومات کے حوالے سے غلط بیانی کی، برطانوی سفارتکار نے روسی معیشت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔
روسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق برطانوی سفارت کار کی سرگرمیوں میں جاسوسی کے شواہد بھی ملے ہیں۔