• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سےدور رکھا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو کارروائی میں ٹرمپ کو شرکت سے روک دیا، نائب صدر اور دیگر سینئر حکام نگرانی کرتے رہے۔ طیارہ گرنے اور دو پائلٹوں کے لاپتہ ہونے پر امریکی صدر شدید غصے میں آگئے، گھنٹوں معاونین پر چیختے رہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں ایک امریکی ایف پندرہ لڑاکا طیارہ گرنے اور دو امریکی پائلٹوں کے لاپتہ ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید غصے میں آگئے اور کئی گھنٹوں تک اپنے معاونین پر چیختے رہے، جس کے بعد وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام نے انہیں سیچویشن روم میں ہونے والی لمحہ بہ لمحہ بریفنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق نائب صدر اور دیگر سینئر حکام ریسکیو مشن کی نگرانی کرتے رہے جبکہ ٹرمپ کو صرف اہم مواقع پر فون کے ذریعے آگاہ کیا جاتا رہا۔ ایک پائلٹ فوری طور پر بازیاب کر لیا گیا تھا جبکہ دوسرے کو چوبیس گھنٹوں سے زائد وقت بعد خفیہ اداروں کی مدد سے ایرانی علاقے سے نکالا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کو خدشہ تھا کہ یہ واقعہ ماضی کے یرغمال بحران جیسی سیاسی ناکامی میں تبدیل نہ ہو جائے، جبکہ بعد میں انہوں نے اس مشن کو اپنی قیادت کی کامیابی قرار دیا۔

اہم خبریں سے مزید