ایک لاکھ ٹن تیل سے لدا روسی خام تیل کا ٹینکر کیوبا پہنچ گیا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جہاز کیوبا کے ساحل پر پہنچ چکا ہے۔
امریکا کی جانب سے کیوبا کو تیل کی فراہمی پر سخت پابندیوں میں ممکنہ نرمی کے اشارے دیے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ انہیں دیگر ممالک کی جانب سے کیوبا کو خام تیل فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کیوبا کو حائل توانائی بحران سے لاعلم نکلی، امریکی میڈیا نے وسطی امریکی ملک کو 3 ماہ سے بڑی تیل سپلائی نہ ملنے کا دعویٰ کیا تھا۔