• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر یورپی کونسل کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا(فائل فوٹو)۔
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا(فائل فوٹو)۔

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

ان نیک خواہشات کا اظہار انہوں نے آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ مصر، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ مشاورت کے نتائج کے ساتھ ساتھ ایران جنگ کے بارے میں ان کے جائزے کو سننے کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ آج ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

انتونیو کوسٹا نے کہا کہ یورپی یونین کو جنگ کے طول اور اس کے بڑھتے ہوئے عالمی اثرات پر سخت تشویش ہے، میں پاکستان کی امن کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ یورپی یونین ثالثی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کا مکمل احترام کرتے ہوئے صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام واپس لا سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید