مشرقِ وسطیٰ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے آج پاکستان کی 62 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی سے دبئی، دوحہ، جدہ، ابوظبی اور بحرین کی 12 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
لاہور سے دوحہ ،کویت، جدہ، شارجہ، دبئی اور نجف کی 11 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے تاشقند، العین، دوحہ، ریاض، جدہ، دبئی، بحرین اور شارجہ کی 23 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
کراچی سے لاہور کی 2، اسلام آباد، اسکردو و گلگت کی 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔