• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کی سزائے موت کے نئے اسرائیلی قانون پر جرمنی کا اظہار تشویش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جرمنی نے اسرائیل کے سزائے موت سے متعلق منظور ہونے والے قانون پر اظہار تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

ترجمان جرمن حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قانون ممکنہ طور پر صرف فلسطینیوں پر لاگو کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت کو اسرائیلی پارلیمنٹ کےفیصلے پر افسوس ہے۔

ترجمان جرمن حکومت نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جرمن حکومت اسرائیلی پارلیمنٹ کے فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا انتہائی متنازع بل منظور کرلیا۔ 

نئے قانون کے تحت فلسطینیوں کو محض شک کی بنیاد پر گرفتار کرکے مقدمہ چلایا جاسکے گا۔ اسرائیل کو نقصان پہنچانے والوں کو 90 دن میں پھانسی دے دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید