• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور پاکستان ہرحال میں اسٹریٹجک شراکت دار ہیں: بیجنگ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہر حال میں اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر چین اور پاکستان یکساں موقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین وزرائے خارجہ ایران کے معاملے پر اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے چین تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ حال ہی میں تین چینی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرے ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ فریقوں کی مدد پر شکر گزار ہیں۔

ترجمان نے جنگ کے دوران تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فریقین خصوصاً امریکا اور اسرائیل فوری طور پر کارروائیاں بند کریں، کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ واٹر پلانٹس اور جوہری ری ایکٹرز پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید