• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر یورپی کونسل کی ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا کی منگل کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔ 

اس موقع پر انتونیو کوستا نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کشیدگی کم کرنے اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ 

انتونیو کوستا کے مطابق انھوں نے ایرانی صدر پر آبنائے ہرمز سے آزادانہ جہاز رانی یقینی بنانے، فریقین پر شہریوں، شہری انفرااسٹرکچر کے تحفظ اور عالمی قانون کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔

انتونیو کوستا کے مطابق انھوں نے زور دیا کہ خطے کے ممالک پر حملے بند اور سفارتی راستے پر آگے بڑھا جائے۔ یورپی یونین کشیدگی کم کرنے کے پائیدار حل کی سفارتی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید